ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / حقوق کی بازیابی اورمواقع کی فراہمی دینی ذمہ داری:مولاناجاویدقاسمی

حقوق کی بازیابی اورمواقع کی فراہمی دینی ذمہ داری:مولاناجاویدقاسمی

Sun, 05 Mar 2017 11:16:26  SO Admin   S.O. News Service

نئی دہلی، 4؍مارچ (ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )مساجد ومدارس اسلامیہ ہندوستان میں دینی تعلیم وتربیت کے مراکز ہیں اور ان میں خدمت انجام دینے والے علما اور ائمہ کرام دین کی صحیح ترجمانی اورامت مسلمہ کے لیے شرعی رہنمائی میں مرکزیت رکھتے ہیں ،اس لیے اُن کے حقوق کی بازیابی اور اُن کے لیے مواقع کی فراہمی ہم سب کی دینی ذمہ داری ہے۔ان خیالات کا اظہا رجمعےۃ علماہند صوبہ دہلی کے جنرل سکریٹری مولانا جاوید قاسمی نے ’وفاق المدارس‘ کی میٹنگ میں کیا۔مولاناجاوید قاسمی کی صدارت میں منعقد اس اہم نشست میں مفتی عبدالواحد قاسمی نے’ آل انڈیا وفاق المدارس والمساجد‘کی غرض وغایت کوحاضرین کے سامنے پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تنظیم ائمہ مساجد کے حوالے سے اپنا خاص مشن رکھتی ہے ،معمولی معمولی بات پر ائمہ مساجد کو مساجد سے نکال دیا جانا آج عام سی بات بن گئی ہے،ائمہ کو نکالنے کے وقت نہ تو اُن کی دلیلیں سنی جاتی ہیں اور نہ ہی انھیں کوئی مدد دی جاتی ہے تاکہ وہ کچھ دنوں تک اپنے اہل خانہ کی دیکھ ریکھ کرسکیں ،اس لیے ضرورت ہے کہ ہم سب ائمہ کے حقوق کی بازیابی کے لیے کام کریں اور یہ تنظیم اس مشن میں آگے بڑھ رہی ہے ۔اس موقع پر مفتی عبدالواحد قاسمی، مولانا جاوید قاسمی اور مولانا محمود الحسن امینی پر مشتمل ایک سہ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو اس لائحہ عمل کو مزید مؤثر انداز میں پیش کرے گی ۔میٹنگ میں مذکورہ علما کرام کے علاوہ مولانا حسین قاسمی، مفتی عبدالجبار،امام کنویں والی مسجد،ماسٹر نثار احمد،مولانا یوسف،مولانا رضوان انجم،مولانا اسرار الحق،قاری عبدالوحید ،قاری خلیل اوردیگر علما نے شرکت کی۔


Share: